تازہ ترینتحریکخبریں

پاکستان میں سٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار بدقسمتی ہے: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے اعتراف کو اور واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے،  سٹیبلشمنٹ کو ہی مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھا رہی ہے؟ 

اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما  نے کہا کہ اگر سٹیبلشمنٹ سے بات چل رہی ہے تو وہ اُن کی دلچسپی کے بغیر تو نہیں ہو سکتی، چاہتے ہیں کہ بات چیت میں حکومت بھی شامل ہو تا کہ رولز آف گیم طے کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ فساد کے بغیر انتخابات کیلئے سٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس کو بچکانہ قراردیتے ہوئے فواد چوہدری نےطنز کیا کہ مریم ہی پی ٹی آئی کا معاملہ ٹھیک کریں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 ون ایف سمیت آئین میں ترامیم کی ضروت ہے، تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، آئين میں عدلیہ سے متعلق اصلاحات ہونی چاہییں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button