تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا سیکریٹریز داخلہ و دفاع کو مراسلہ

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹریز داخلہ اور دفاع کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کےحوالے سے خطرات ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں الیکشن ہے، ان حلقوں میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے، کچھ لیڈرز اپنے کارکنان کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں ۔ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے خطرات ہیں، خیبر پختوانخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب اور سندھ رینجرز، ایف سی کو حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات کیا جائے، 15 سے 17 اکتوبر تک فوج، رینجرز، ایف سی کی نفری پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات کی جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مراسلے میں تحریر کیا کہ پاک فوج کی اضافی نفری کو ضمنی انتخابات میں تعینات کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button