تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

حدیقہ کیانی کے نام کینیڈین ایوارڈ ، فنکارہ کا تنقیدکاروں کے نام اہم پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اداکاری کے جوہر دِکھائے تو مداحوں نے بھی انہیں ایوارڈ سے نواز دیا۔

گزشتہ دنوں کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو میں حدیقہ کیانی کو ’بیسٹ نیو سینسیشن‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن وہ اس وقت سیلاب زدگان کی بحالی میں مصروف عمل تھیں اور کینیڈا نہ جا سکیں۔

اسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر، ایوارڈز شو میں شرکت کرنے والوں پر تنقید اور نہ کرنے والوں کی پذیرائی ، کی جاری جنگ کو تالا لگا دیا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایوارڈ شو کو دیگر وجوہات کے ساتھ اس لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس میں اقرباپروی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے یا پھر اُنہیں ہی اعزاز سے نوازا جاتا ہے جو شو میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیتے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے ایوارڈ شو کی تقریب سے ایک کلپ شیئر کیا جس میں انہیں ’بیسٹ نیو سینسیشن‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انہوں نے اس کلپ کے ساتھ طویل کیپشن لکھا جس میں ساتھی فنکاروں، مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار اور رائٹر کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خود کو اس ایوارڈ کے لیے مناسب نہیں سمجھتی۔

کیپشن کے اختتام میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیا کہ ’ میں جانتی ہوں کہ آپ سب ملکی حالات سے پریشان ہیں، لیکن اس کا غصہ دوسروں پر نکالنے کی بجائے مسائل کا حل تلاش کریں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

مسائل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں خوشیاں منانے کا حق نہیں ہے یا ہم اپنا کام نہیں کرسکتے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ اس دنیا کو بہتر بنانے میں بھی اپنا حصّہ ڈالتے رہنا چاہئے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button