تازہ ترینخبریںدنیاسیلاب

سیلاب زدگان کی امداد ، کل یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر

پاکستان میں سیلاب زدگان کی صورت حال اور ان کی امداد پر یورپین پارلیمنٹ میں کل بحث ہو گی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سٹراسبرگ میں جاری یورپین پارلیمنٹ کے اجلاس میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کے علاوہ پارلیمان کی جانب سے یورپین امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کی توثیق بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے یورپین یونین بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی سٹراسبرگ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے انہیں کل کے اجلاس کے لیے پاکستان کی ضروریات اور ریاستی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یورپین پارلیمنٹ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی میں پاکستان میں آنے والے سیلاب پر ابتدائی بحث ہوئی تھی، جس کے بعد اس قدرتی آفت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس کو پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی میں شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button