تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق، 2 اہلکار گرفتار

لاہور میں پولیس کی زیر حراست 23 سالہ نوجوان عادل تشدد سے جاں بحق ہوگیا، ورثا اور اہل علاقہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

لاہور کے علاقے قائداعظم فیکٹری میں پولیس کی زیر حراست 23 سالہ نوجوان عادل مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ورثا اور اہل علاقہ نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور سخت احتجاج کیا۔

متوفی نوجوان کے والد کے مطابق ان کے بیٹے عادل کو پیر کے روز سادہ لباس پہنے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر سے اٹھایا، ہم اپنے بیٹے سے متعلق مختلف تھانوں سے معلومات لیتے رہے لیکن کہیں سے کچھ پتہ نہ چلا۔

بزرگ والد نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ گرین ٹاؤن میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی رات میں تھانہ گرین ٹاؤن کے ایس ایچ او نے کال کرکے بتایا کہ آپ کا بیٹا ہلاک ہوگیا ہے، آپ لوگ تھانہ انڈسٹریل ایریا رابطہ کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے عادل کو حراست میں پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا ہے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق نوجوان پر تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button