تازہ ترینخبریںپاکستان

آرٹیکل 62 سے ’صادق و امین‘ کا لفظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 سے لفظ ’صادق و امین‘ نکالنے کی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔

آئینی ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صادق و آمین کی جگہ راست گو اور وفا شعار کے الفاظ لکھے جائیں۔

ترمیمی بل کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے صادق اور امین کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صادق اور امین کا لفظ نبی کریم ﷺ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حکومتی رکن نے کہا کہ کسی بھی ممبر کی نااہلی کا طریقہ کار تو آرٹیکل 63 میں دیا گیا ہے، آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف جنرل ضیا الحق نے شامل کیا تھا۔

سینیٹ نے ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button