تازہ ترینخبریںسیلاب

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ملیریا بے قابو ہوگیا

 بلوچستان کے اضلاع صحبت پور، جعفر آباد، نصیر آباد میں ملیریا بے قابو ہوگیا۔ 13 روز میں سیلاب زدہ 5 اضلاع میں 34093 ملیریا کے کیسز سامنے آگئے۔

وزارت صحت کے مطابق بلوچستان میں مثبت ملیریا کیسز کی شرح 49 فیصد ہے، جعفر آباد میں 13 روز میں 7209 ملیریا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صحبت پور میں 13 روز میں 9076 ملیریا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نصیر آباد میں 13 روز میں 8737، جھل مگسی میں 6276 ملیریا کیس رپورٹ، 13 روز کے دوران ڈیرہ بگٹی سے 2795 ملیریا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع سے یومیہ 2 ہزار ملیریا کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ اضلاع کی 105 حاملہ خواتین ملیریا پازیٹو ہیں، 5 سیلاب زدہ اضلاع میں 18501 مرد ملیریا پازیٹو ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 سیلاب زدہ اضلاع میں 15726 خواتین ملیریا پازیٹو ہوئی ہیں، 5 سال سے کم عمر کے 5832 بچے ملیریا پازیٹو ہو چکے ہیں، 5 سال سے زائد عمر کے 28497 بچے ملیریا پازیٹو ہو چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button