انتخاباتتازہ ترینخبریں

سولہ اکتوبر کے ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کے حلقہ 108 کی پولنگ سکیم

لاہور ۔۔۔۔۔رپورٹ فیصل اکبر …. قومی اسمبلی حلقہ این اے 108فیصل آبادمیں 16اکتوبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پی ڈی ایمٚنون لیگ کے امیدوار عابد شیر علی ضمنی انتخاب میں مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم ترتیب دیدی ہے ۔ عام انتخابات 2018میں پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ایک لاکھ 12ہزار740ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نون لیگ کے امیدوار عابد شیر علی صرف ایک ہزار112ووٹ سے شکست سے دوچار ہوئے۔

اِس حلقے سے پیپلز پارٹی سمیت کوئی سیاسی جماعت قابل ذکر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ رہی۔ این اے 108میں 70ہزار603رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہونے کے بعد اب مردو خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 5لاکھ 5ہزار186ہوچکی ہے اور الیکشن کمیشن نے مرتب کردہ پولنگ سکیم میں مرد ووٹرز کے لیے 164، خواتین کے لیے 160اور دونوں کے لیے مشترکہ 29پولنگ سٹیشن قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

پولنگ کے عمل کے لیے 394پریزائیڈنگ، 1081اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور اتنے ہی پولنگ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، امیدوار نون لیگ عابد شیر علی اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد صدیق کو اہم اور قابل ذکر امیدوار کے طور پر مدنظر رکھا ہے۔

اس حلقے سے مجموعی طور پر 12امیدوار مدمقابل ہیں ۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہاں 281پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس، 41کو حساس اور صرف 32کو نارمل قرار دیا ہے۔ این اے 108میں مسلم لیگ نون کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کا بڑا ووٹ بینک نہیں ہے اِس لیے یہاں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

عام انتخابات 2018میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اصغر علی قیصر نے یہاں سے صرف 4ہزار987جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے شہباز علی گلزار نے 8ہزار75ووٹ لیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button