تازہ ترینتحریکخبریں

علیم خان مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ علیم خان کئی روز سے مسلسل میری کردار کشی کر رہے ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، بلاتفریق کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے 25 سال سے جانتے ہیں، ایسے ہی ووٹ نہیں دیتے، علیم خان آپ کئی روز سے میری کردارکشی کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ 30 سال سے لاہور اور صوبے میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، قبضہ مافیا کی گردن اتنی موٹی ہوگئی ہے کہ قانون کے پھندے چھوٹے پڑ گئے ہیں۔ قبضہ مافیا جب چاہے جہاں چاہے جس کو چاہے خرید سکتا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ لاہور کے مالک ہیں، جو مرضی ہے کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button