تازہ ترینخبریںپاکستان

استحقاق کمیٹی کے رویے پر معطل ریلوے آفیسر نے استعفیٰ دے دیا

محکمہ ریلوے کے گریڈ19 کے افسر طارق لطیف نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے مبینہ ناروا رویے اور استحقاق کمیٹی کی سفارش پر انہیں معطل کیےجانے پر استعفیٰ دے دے دیا۔

گریڈ 19 کے آفیسر طارق لطیف نے اپنا استعفیٰ چیئرمین ریلوے کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر گجر کی تحریک استحقاق پر انہیں استحقاق کمیٹی میں طلب کیا گیا، الزام یہ تھا کہ ایم پی اے نے انہیں ایک مالی کے تبادلے اور تجاوزات ہٹانے سے روکا تھا۔

استفے میں کہا گیا ہے کہ استحقاق کمیٹی نے بدتمیز کہہ کر پکارا اور نازیبا رویہ اختیار کیا، استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز معطل کر دیا گیا لہٰذا ان حالات میں وہ ملازمت جاری نہیں رکھ سکتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button