تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتِ حال اور فلاحِ عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button