تازہ ترینخبریںپاکستان

شیخ رشید کیخلاف قبضہ کیس کی سماعت کرنیوالے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تبدیل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے راولپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کو ہٹا دیا گیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی آصف خان کو ہیڈ آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی تنویر خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دیا گیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کو چند روز میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button