تازہ ترینخبریںکاروبار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button