تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرین کے 4 علاقوں کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی

یوکرین کے 4 علاقوں کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی، صدر پیوٹن الحاق کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

روسی صدارتی محل کے ترجمان کریملین کے مطابق ریفرنڈم کے نتیجے میں یوکرین کے چار ریجنز خیرسون، زاپوریزیا، ڈونیسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی سرکاری تقریب آج ہوگی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ان علاقوں کی روس میں شمولیت کی دستاویز پر دستخط کریں گے

واضح رہے کہ چاروں ریجن کے عوام نے 23 اور 27 ستمبر کے درمیان ہونے والے ریفرنڈم میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا تھا۔

ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button