تازہ ترینخبریںپاکستان

خور شید شاہ کے بھائی کو چیئرمین سکھر بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 70 سالہ بھائی سید مجتبی شاہ کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے سے ھٹا دیا گیا۔

سید مجتبی شاہ گزشتہ 12 برس سے چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ کے عہدے پر تعینات تھے۔

محمکہ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری مرید راحموں نے بذریعہ نوٹیفکیشن انہیں  بطور چیئرمین ڈی نوٹیفائی کردیا۔

سکھر بورڈ کے 19 گریڈ کے افسر رفیق احمد پلھ کو چیئرمین بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس سندھ کے سکھر بورڈ سمیت سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی نے چیئرمین کے امیدواروں کا انتخاب کرلیا تھا جن کی تین انٹلیجنس اداروں سے کلیئرنس بھی حاصل کرلی گئی تھی۔

تاہم سیاسی دباؤ کے باعث ان امیدواروں کو تقرر نامے جاری نہیں کئے گئے اور پھر بعد اس معاملے میں پٹیشن دائر کرکے سٹے لے لیا گیا جسے محکمہ بورڈز و جامعات کئی ماہ گزرنے کے باوجود ختم نہیں کراسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button