تازہ ترینخبریںسیاسیات

فواد چوہدری نے عمران خان کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اُس وقت کے پرنسپل سیکریٹری کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتا دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے عمران خان کی آڈیو ریلیز کی گئی جو وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل کوآرڈینیٹر ہیں، ظاہر ہے وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر شہباز شریف کی اجازت سے ریلیز کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا: ’آڈیو لیکس سے متعلق بالکل تحقیقات ہونی چاہیے، اس قسم کی آڈیو لیکس کا آنا تشویشناک ہے، عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی باتیں باہر جا رہی ہیں، ہاؤس کی باتیں محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کریں، اس قسم کی ریکارڈنگ میں بہت سے لوگ دلچسپی رکھتے ہیں‘۔

گارڈین کی ایک رپورٹ آیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کو کہا تھا کہ 29 نمبر ہیک کر کے دیں، ان میں سے ایک نمبر عمران خان کا بھی تھا جس پر ہم نے احتجاج کیا تھا، بھارتی ہیکرز نے پاکستان میں بہت کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں اس قسم کی ریکارڈنگ ہو رہی ہوں گی تو وزیراعظم سے کون بات کرے گا، وزیراعظم کے دفتر کو ایسے ہیک کیا جا رہا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے، یہاں شہریوں کے حقوق کو سنجیدہ لیا ہی نہیں جاتا، جب تک کوئی بڑا آدمی نہیں پھنس جائے عام شہریوں کو توجہ ہی نہیں دی جاتی، تصاویر پر بلیک میلنگ جیسے واقعات ہو رہے ہوتے ہیں کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔

’میرے سکیورٹی گارڈ کو راستے سے اٹھا لیا گیا ہے‘

پروگرام میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ پرسوں میرے گارڈ کو راستے میں اٹھایا گیا ہے، جن لوگوں نے گارڈ کو اٹھایا ہے ان کے قریب پہنچ گیا ہوں، گارڈ کو پیسے آفر کیے گئے کہ فواد چوہدری کی ملاقاتوں کا بتا دیا کریں، لوگوں کے قریب پہنچ گیا ہوں۔

’ہم کوئی اینٹی امریکا نہیں‘

فواد چوہدری نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، سائفر عوام کے سامنے نہیں لا سکتے لیکن چیف جسٹس تحقیقات تو کرا سکتے ہیں، امریکا سے کوئی براہ راست جھگڑا نہیں لینا چاہتا کیوں کہ پاکستان کے مفادات ہیں، عمران خان نے جلسے میں سائفر دکھا کر امریکا کا نام نہیں لیا تھا، میڈیا نے چیزیں خود ہی بے نقاب کر دیں۔

انہوں نے کہا: ’ہم کوئی اینٹی امریکا نہیں، ہم کہتے ہیں کوئی حکم نہ دے کہ ہم نے کیا کرنا ہے، عمران خان کبھی ملک کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی ملک کے سامنے لیٹ جائیں گے، وزیراعظم کے حالیہ دورے دیکھ لیں لگ رہا تھا کوئی کلرک چلا گی اہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button