تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

آج لتا منگیشکر کا یوم ولادت ہے

برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا آج  یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ 

عظیم گلوکارہ کی کامیابی کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ وہ پرفیکشنسٹ تھیں، یعنی جب تک وہ کسی چیز کو مثالی نہ بنادیں فائنل نہیں کرتی تھیں، انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران ایک ہزار سے زیادہ گیت گائے۔

تاہم ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ وہ ریکارڈنگ کے بعد کبھی اپنے گانے نہیں سنتی ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ بھی بتائی تھی جو ان کے لیجنڈ ہونے کا ثبوت تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح وہ اپنے گیتوں میں سیکڑوں غلطیاں نکالیں گی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہی تھا، جب میں ریکارڈنگ کروادیتی تھی تو پھر بس ختم، پھر اسے نہیں سنتی تھی ۔وہ اپنے پرستاروں کی اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی تھیں کہ ان جیسا کوئی اور سنگر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے بھی اور آئندہ بہت سے باصلاحیت گلوکار آئیں گے۔ مجھ سے پہلے اچھے گلوکار موجود رہے ہیں۔ جن میں نور جہاں، شمشاد بیگم، گیتا دت اور میری بہن آشا بھوسلے یہ سب بہت باصلاحیت تھے، جبکہ عہد حاضر میں الکا یاگنک، شریا گوشل اور سونیدھی چوہان شامل ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button