تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈار کا حلف : وزیرِ اعظم کا مفتاح کیلئے ٹوئٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کے وزیرخزانہ کاحلف اٹھانے کے بعد مفتاح اسماعیل کے لیے تعریفی ٹوئٹ کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بطور وزیر خزانہ عوامی خدمات کو سراہنا چاہتا ہوں۔ مفتاح اسماعیل نے شدید معاشی بحران میں مشکل ترین کام کیا، انہوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کامیابی سے بات چیت کی۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے تعریف کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button