تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے راستوں کی بندش کے باعث دفاتر، کام کاج اور تعلیمی ادارون کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے ملحقہ راستے سیل کرنا شروع کردیے ہیں، ڈی چوک سے اسلام آباد جانے والی مرکزی شاہراہ بھی بند کر دی گئی، ریڈ زون، آئی جے پی روڈ، فیض آباد، بہارہ کہو میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد رات بھر راستوں کی بندش کیلیے انتظامات کا جائزہ اور احکامات دیتے رہے، راستوں کی بندش سے دفاتر، کام کاج اور تعلیمی اداروں کو جانے والے افراد اور طلبہ وطالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کی ممکنہ احتجاجی ریلی کے پیش نظر راستے بند کیے ہیں، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بند ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ کھلا ہے، ریڈزون میں داخلے کیلئے سرینا چوک سے ایک لین کھلی ہے جب کہ روات ٹی چوک پر دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے ایک لین کھلی ہوئی ہے، تاہم ایک لین کھلی ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button