تازہ ترینخبریںسیلاب

الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب سے متاثرہ 100 خاندانوں کیلئے راشن

ٹانک (رپورٹ آدم خان وزیر سے) الخدمت فاؤنڈیشن ٹانک کے زیراھتمام سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اس سلسلے میں ٹانک میں متاثرین سیلاب کے سو خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا.

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی فلڈ ریلیف انچارج تحسین اللہ، ضلعی صدر ہارون بلوچ، ضلعی امیر جماعت اسلامی ذاکراللہ برکی، انعام اللہ ضلعی فلڈ ریلیف انچارج، ہیبت خان جنرل سیکرٹری اور نجیب اللہ فنانس سیکرٹری بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ٹانک میں سیلاب کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ٹانک شہر اور گاؤں گاؤں جا کر نہ صرف راشن تقسیم کر رہے ہیں بلکہ پینے کے صاف پانی ، تیار کھانا ، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیاں بھی بنائی ہیں۔

تاہم الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی بغیر کسی تنخواہ کے صرف اللہ پاک کی رضا کے لئے خدمت خلق میں مصروف ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے صوبائی فلڈ ریلیف انچارج تحسین اللہ اور الخدمت فاونڈیشن ٹانک کے ضلعی صدر ہارون بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

ہم نہایت شفاف طریقے سے راشن اور دوسری امدادی اشیا متاثرین سیلاب تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button