تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

زمین کو محفوظ رکھنے کا مشن، خلائی جہاز سیارچے سے ٹکرا دیا گیا

زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجا گیا تجرباتی اسپیس شپ سیارچے ڈائی مورفس (Dimorphos) سے ٹکرا کر اسے تباہ کردیا۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق DART اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا۔ کامیابی پر ناسا کے انجینئرز اور ماہرین خوشی سے جھوم اٹھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے خلا میں موجود دنیا کی بڑی ٹیلی اسکوپ جیمز ویب سمیت دیگر دور بینوں کے ذریعے اس تجربے کو دیکھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تجربے کے نتائج چند دن یا ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ اگر مشن کامیاب ہوا یعنی سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا تو یہ طریقہ زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار ثابت ہوسکے گا۔

اس مشن کا مقصد زمین کو کسی خطرناک خلائی چٹان کے ٹکراؤ سے محفوظ رکھنے کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

سائنسدان پہلے ہی ایسے بیشتر سیارچوں کو شناخت کرچکے ہیں جو زمین کو تباہ کرسکتے ہیں، مگر فی الحال ان میں سے کوئی بھی ہمارے سیارے کے لیے خطرہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button