تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

فرانس میں سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی کرتے ہوئے ہائی لائن واکر نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ناتھن پالن نامی فرانسیسی نے فرانس کے مشہور جزیرے مونٹ سینٹ مشیل میں سیکڑوں فٹ بلندی پر تنی ہوئی رسی پر تقریباً 1.4 میل پیدل چل کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

2017 میں پیرس کے ٹروکاڈرو اسکوائر سے ایفل ٹاور تک 2,198 فٹ لمبی رسی پر چلنے والے ناتھن پالن نے اب 7,218 فٹ طویل رسی پر چل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس منظر کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے انسٹا 360 نامی یوزر نے یوٹیوب پر پوسٹ کیا تھا۔ مونٹ سینٹ مشیل جزیرہ فرانس میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

اتنی بلند رسی پر چلنا ویسے ہی ایک خطرناک مہم جوئی ہے، تاہم جب آپ کے چہرے پر تیز ہوا کے تپیڑے بھی لگ رہے ہوں، تو یہ چیلنج اور بھی مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

متعدد عالمی ریکارڈ رکھنے والے ناتھن پالن کا کہنا ہے کہ جب وہ رسی پر چل رہا ہوتا ہے تو اس وقت کا احساس بیان کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا کبھی کبھی میں خود کو طاقت ور محسوس کرتا ہوں، اور کبھی کبھی بہت چھوٹا، اور مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button