تازہ ترینخبریںسپورٹس

لاہور : قذافی سٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم میں میچز کے لیے تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئیں، رنگ و روغن کر دیا گیا ہے اور سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ سٹاف نے پچز تیار کرلی ہیں، دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار کی جا چکی ہیں۔

پاکستان اور  انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور2اکتوبر کوکھیلےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button