تازہ ترینخبریںکاروبار

فروٹ اور سبزی یونین کا فیصل آباد کسٹم حکام کے خلاف پریس کلب وانا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے فروٹ یونین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سامنے فیصل آباد کسٹم حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں فروٹ یونین نے صوبہ پنجاب میں فیصل آباد کسٹم اینٹیلجنس کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر حاجی طور خان وزیر، عمر شاہ کوٹی اور رشید وزیر ودیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

کہ جنوبی وزیرستان وانا میں سبزی اور فروٹ کی سیزن مئی سے شروع ہو کر نومبر تک جاری رہتا ہے، یہ فروٹ اور سبزیاں بیچنے کیلئے ہم پنجاب لیکر جانا پڑتے ہیں۔ یہ ہماری لوکل پیداوار ہیں۔ اس میں کسی قسم کی دوسرے ملک فروٹ اور سبزیاں شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب ایگریکلچر آفیسر وانا نے فروٹ اور سبزی یونین کی موقف کی تائید کی اور کہا کہ انکی مطالبہ جائز ہے یہ حقیقت میں بالکل لوکل پیداوار ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے فیصل آباد کسٹم اینٹیلجنس مختلف قسم کے بہانے بنا کر ہمیں بے جا تنگ کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ 22 تاریخ کو کسٹم آفیسر قادر خان نے جنوبی وزیرستان کے دو گاڑیاں کو ٹلاجام کے مقام پر روک کر فیصل آباد کسٹم اینٹیلجنس حکام کے حوالے کر دیا۔

مظاہرین کے مطابق فیصل آباد کسٹم اینٹیلجنس نے دونوں گاڑیوں کو نیلام کر دیا گیا۔ یہ ایک بار نہیں ہوا،

یہ گزشتہ چار سالوں میں جنوبی وزیرستان کی 8 گاڑیوں کو نیلام کر چکے ہیں۔

حاجی طور خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم اینٹیلجنس کے تین بندے قادر خان، علی توقیر اور سلیم کو فوری طور پر اپنے عہدے سے ہٹا کر گھر بھیج دیا جائے۔ ورنہ تنائی سے لیکر انگور اڈہ تک ساری شہراہ بند کر دینگے اور سخت احتجاج پر مجبور ہوجائنگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button