تازہ ترینخبریںپاکستان

’ٹرانسجینڈر ایکٹ میں خامیاں ہیں، خواجہ سراؤں کو حقوق دیے جائیں‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی نظام کےمحافظ ہیں تینوں پارٹیاں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر اکھٹی ہیں۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمران ہر در پر جھکے، سوال کیا، کشکول پھیلائے مگر اللہ کے سامنے نہیں جھکتے ہماری لڑائی فرد یا پارٹی سے نہیں، اللہ کانظام نافذ کرنےکی جدوجہد ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کو پوری قوم مسترد کرتی ہے خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دئیےجائیں جماعت اسلامی خواجہ سراؤں کےحقوق کی بات کرتی رہی ہے خواجہ سراؤں کوحقوق دئیےجائیں جوان کا بحیثیت پاکستانی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو نوکریاں دی جائیں ان کو الاوئنس دیاجائے انہیں چھت دی جائے اور تحفظ دیاجائے ٹرانسجینڈر حقوق ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button