تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ابرار الحق کو کس نے شادی کی پیشکش کی؟

 گلوکار ابرار الحق نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

 ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں زندگی میں پہلی محبت اس وقت ہوئی تھی جب وہ سکول میں زیر تعلیم تھے اور وہ محبت بھی پرنسپل سے ہوئی تھی۔گلوکار نے کہا ‘دراصل میرے والد اور  پرنسپل ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کی آپس میں اچھی بات چیت تھی، اسی لیے والد نے کہا تھا کہ اگر کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو تو پرنسپل کو بتانا ۔

انہوں نے کہا کہ ‘ پھر میں بار بار شکایتیں لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھا، ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو مجھ سے شادی کر لو  ویسے بھی پورا دن تم یہیں شکایتیں لے کر آتے رہتے ہو ۔

ابرار الحق نے کہا کہ ‘چونکہ اس وقت میں نادان تھا اور کم عمر ہونے کی وجہ سے میں نے پرنسپل کی بات کو کافی سنجیدہ لے لیا’۔

گلوکار نے بتایا کہ ‘پھر کیا تھا، میں نے گھر جاتے ہی اپنے والدین سے کہا کہ میں نے پرنسپل سے شادی کرنی ہے، جس پر گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا ابھی آپ چھوٹے ہو، آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے ہوگی‘ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button