تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

علی ظفر نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال پوچھ لیا

گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک میں موجود دوہری اخلاقی اقدار پر سوال اُٹھا دیا۔

علی ظفر نے اپنی انسٹا گرام کی سٹوری میں سوشل میڈیا پر موجود تمام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارا مشاہدہ کرے لیکن ہم خود دوسروں کا مشاہدہ کرنا چاہتےہیں۔

گلوکار و اداکار نے لکھا ہے کہ ہمیں اس بات سے نفرت ہے کہ کوئی ہمارے نجی معاملات میں اپنی ٹانگ اڑائے لیکن ہم خود دوسروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیے بغیر بھی نہیں رہ سکتے ہم دوسروں کی تکلیف میں اپنا سکون ڈھونڈتے ہیں، ہم ہمیشہ بلاوجہ کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چیخنا چلانا پسند کرتے ہیں، ہمارے ہاں اکثر لوگوں کو ایک دوسرے پر بہتان لگاتے دیکھا گیا ہے۔

گلوکار نے ملک میں لوگوں کے اس رویے پر اہم سوال یہ کیا ہے کہ کیا ہم ذہنی بیمار ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button