تازہ ترینخبریںسیلاب

عالمی بینک سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کا امکان

عالمی بینک پاکستان کو سیلاب کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

قبل ازیں عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button