اہم واقعات

26 ستمبر کے اہم واقعات

واقعات

1907ء – میں نیوزی لینڈ نے انگلستان سے آزادی حاصل کی۔
1907ء – نیوزی لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔
1911ء – کو اٹلی نے ترکی پر حملہ کیا، اسی جنگ کے کردار فاطمہ پر اقبال نے اپنی مشہور نظم فاطمہ بنت بعداللہ لکھی۔
1955ء – حمید الحق چودھری کو پاکستان کا نیا وزیرخارجہ مقرر کر دیا گیا۔
1969ء – پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے اعلامیے میں الااقصی مسجد کے خلاف سازشوں کی مذمت۔
1979ء – سید ابو الاعلیٰ مودودی کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ولادت

932ء – معز لدين اللہ، عرب خلیفہ (و۔ 975ء)
1849ء – ایوا پیولو، روسی فعلیات دان اور طبیب، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1936ء)
1872ء– غلام بھیک نیرنگ، بھارتی شاعر، وکیل اور سیاست دان (و۔ 1952ء)
1874ء – گورے راجا، ایک شاہی خاندان تھا جو کے مملکت سراواک کا حاکم تھا۔
1886ء – ارکیبالڈ ہل، انگریز فعلیات دان، محقق اور سیاست دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1977ء)
1888ء – ٹی ایس ایلیٹ، انگریز شاعر، ڈراما نگار اور ناقد، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1965ء)
1914ء – آکیلے کمپانونی، اطالوی اِسکی باز و کوہ پیما (و۔ 2009ء)
1923ء – دیو آنند، بھارتی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور فلم نگار (و۔ 2011ء)
1926ء – اصغر سودائی، شاعر،مشہور نعرہ پاکستان کا مطلب کیا کے تخلیق کار
1932ء – اسد محمد خان، پاکستانی افسانہ نگار و شاعر
1932ء – منموہن سنگھ، بھارتی ماہر معاشیات و سیاست دان، تیرہویں وزیراعظم بھارت
1932ء – ڈونا ڈگلس، امرویکی اداکارہ (و۔ 2015ء)
1936ء – ونی منڈیلا، جنوبی افریقی محقق و سیاست دان، آٹھویں خاتون اول جنوبی افریقا
1943ء – ایان چیپل، آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی اور کھیل نشر کار
1956ء – لنڈا ہیملٹن، امریکی اداکارہ
1962ء – طارق رمضان، مسلمان سکالر سعید رمضان کے بیٹے اور اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے نواسے ہیں۔
1965ء – پیٹرو پوروشینکو، یوکرینی تاجر و سیاست دان، پانچویں صدر یوکرین

وفیات

1328ء – ابن تیمیہ، حنبلی عالم دین (پ۔ 1263ء)
1868ء – اگست فرڈیننڈ موبیوس، جرمن ریاضی دان ماہر فلکیات (پ۔ 1790ء)
1960ء – ابراہیم اسماعیل چندریگر، پاکستانی سیاست دان، وکیل اور وزیر۔
1976ء – لیپولڈروزکا، سوئس کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1887ء)
1978ء – مان سیگبان، سویڈنی ماہر طبیعیات، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1886ء)
2008ء – پال نیومین، امریکی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور تاجر (پ۔ 1925ء)
2010ء – گلوریا اسٹیورٹ، امریکی اداکارہ (پ۔ 1910ء)
2010ء – محمود احمد غازی، پاکستانی عالم دین، پروفیسر
2012ء – شاہ سعید احمد رائپوری، خانقاہِ رائپور کے سابق مسند نشین۔
2018ء – عامر وسیم، پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑی اور تربیت کار۔[1]

تعطیلات و تہوار

مسیحی ایام ضیافت
* کینیڈا کے جاں نثار، کینیڈا کیتھولک کلیسیا
یوم پرچم، ایکواڈور
یوم عملداری، نیوزی لینڈ
یورپی یوم زبان، یورپی اتحاد
اچھے پڑوسی کا قومی دن، ریاستہائے متحدہ امریکا
یوم انقلاب، یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button