اہم واقعات

24 ستمبر کے اہم واقعات

واقعات

1884ء میں انجمن حمایت اسلام کا قیام عمل میں آیا، جس کے بانیان(بزرگوں)خان نجم الدین خان، خلیفہ حمید الدین، خلیفہ عماد الدین، مولوی غلام اللہ قصوری، شیخ کریم بخش، شیخ خیر دین، ڈاکٹر محمد دین ناظر اور حاجی شمس الدین نے مسلمانوں کی دینی اور ذہنی اصلاح کرنے ان کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے انتظام و انصرام کے سلسلہ میں جدوجہد کا انتظام کِیا۔
2011ء – تحریک منہاج القرآن، برطانیہ کے زیراہتمام ویمبلے ایرینا لندن میں عالمی امن کے قیام، بین المذاہب رواداری کے فروغ اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی امن برائے انسانیت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چھ مذاہب مسلم، مسیحی، یہودی، ہندو، سکھ اور بدھ مت کے رہنماؤں سمیت 12,000 افراد شریک ہوئے۔
1895ء – ایک خاتون نے سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے کا کارنامہ پندرہ ماہ میں انجام دیا۔
1947ء – کاٹھیاواڑی ریاست مناودر نے پاکستان سے الحاق کیا۔
1948ء – اقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوستان پاکستان یو این سی آئی پی(یونیسپ)کے آفیسر ز کی برصغیرسے واپسی۔]
1952ء – کشمیر پر اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندے ڈاکٹر گراہم نے کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے لیے انڈیا کو آمادہ کرنے پر ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
1954ء – مرکزی وزیر قانون اے کے بروہی اپنے عہد ے سے مستعفی۔
1969ء – رباط اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھارتی نمائندے کی شمولیت پر صدر جنرل یحیی خان کا بائیکاٹ۔
1973ء – گنی بساؤ نے آزادی کا اعلان کیا۔]
1983ء – حنیف محمدکے صاحبزادے شعیب محمد نے جالندھر میں بھارت کیخلاف کرکٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔]
1985ء – پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست ٹیلی فونک رابطہ شروع ہوا۔

ولادت

15ء – ویتلیوس، رومی حکمران (و۔ 69ء)
936ء – عضد الدولہ، بویہ حکمران (و۔ 983ء)
1534ء – گرو رام داس، چوتھے سکھ گرو (و۔ 1581ء)
1884ء – عصمت انونو، ترک جنرل و سیاست دان، دوسرے صدر ترکی (و۔ 1973ء)
1895ء – انڈری فریڈرک کونینڈ، فرانسیسی ماہر طبیعیات نوبل انعام یافتہ (و۔ 1988)
1898ء – ہورڈ فلوری، آسٹریلوی ماہر طب، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1968ء)
1902ء – روح اللہ خمینی، ایرانی مذہبی رہنما، پہلے اعلیٰ رہنما ایران (و۔ 1989ء)
1905ء – سیویرو اوچاو، ہسپانوی امریکی ماہر طبیعیات و کیمیا دان نوبل انعام یافتہ (و۔ 1993)
1950ء – موہندر امرناتھ، بھارتی کرکٹ کھلاڑی و کوچ

وفات

1904ء – نیلس ریبرگ فنسن، ڈینش طبیب،نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1860ء)
1986ء – الطاف علی بریلوی، پاکستانی اردو ادیب، صحافی، ماہر تعلیم اور تحریک پاکستان کے کارکن (پ۔ 1905ء)
2020ء – ڈین جونز، آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی اور کوچ (پ۔ 1961ء)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button