تازہ ترینخبریںپاکستان

مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکے ، رانا ثنااللہ کا اعتراف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو مہنگائی ہو رہی تھی، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے قیمتیں کم کر کے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، اگر مشکل فیصلے نہ کرتے اور سیاست بچاتے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ذاتی سیاست کا نہیں ملک اور قوم کا سوچا ، ہم نے ریاست کے لیے مشکل فیصلے کیے ، مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے بتائیں انہوں نے ساڑھے چار سالوں میں کیا کیا؟

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سیلاب کے بعد دنیا کے ساتھ کامیاب ڈائیلاگ کیا ہے، سیلاب کی تباہی کے ہم قصوروار نہیں، عمران خان کی پالیسیاں ملک دشمن تھیں، ان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں، وہ کہتے ہیں 25 مئی کی تیاری نہیں تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران کی 25 مئی کی تیاری نہیں تھی تو کس طرح 20 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین سمجھتے ہیں کہ اس کی حکومت ہے تو ٹھیک ورنہ ملک پر ایٹم بم گر جائے، ایک گروہ چڑھائی کرنے کا کہہ رہا ہے اس کا کیا جواب دیں، کیا ان کے سامنے لیٹ جائیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button