تازہ ترینخبریںپاکستان

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا ؟ ن لیگ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button