تازہ ترینخبریںپاکستان

ہراسانی کی شکار ترکش وی لاگر ، کراچی پولیس کی شکرگزار

کراچی میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ترکش وی لاگر سیدا نور نے سوشل میڈیا پر کراچی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکش وی لاگر نے کہا کہ کراچی پولیس کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھ کو تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکش وی لاگرخاتون سیدا نور کوکراچی کے علاقے صدر میں ملزم شعیب کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button