تازہ ترینخبریںدنیا

خاتون صحافی سے انٹرویو منسوخی کا معاملہ ، ایران کا موقف سامنے آ گیا

ایرانی میڈیا نے امریکی خاتون صحافی کے صدر رئیسی سے انٹرویو منسوخی کے معاملے پر اپنا موقف پیش کردیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی صدر کا امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو طے تھا لیکن میڈیا ادارے کی جانب سے آخری لمحات میں پروٹوکول کی پیروی سے انکار کر دیا گیا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے صحافی کو پہلے ہی تمام پروٹوکول سے آگاہ کردیا گیا تھا تاہم ان کے انکار پر انٹرویو نہیں ہوسکا۔

ماضی میں بھی امریکی صحافیوں نے ایرانی صدور کے انٹرویو مکمل پروٹوکول کے ساتھ لئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ دنوں نیویارک میں مقیم تھے۔ اس دوران انہوں نے 16 ستمبر کو امریکی پروگرام ’60 منٹ‘ میں شرکت کی اور صحافی کو انٹرویو بھی دیا تھا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button