تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرائن جنگ

روس سے الحاق کیلیے یوکرین کے چار علاقوں میں ریفرنڈم کا فیصلہ

روس سے الحاق کے لیے یوکرین میں ماسکو کے زیرِ کنٹرول چار علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس کے حامی حکام نے لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں آج ریفرنڈم کا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام اپنے رائے کا اظہار کریں گے۔

یہ چاروں علاقے یوکرین کی تقریباً 15 فیصد آبادی ہے۔ اگر ریفرنڈم میں عوام نے الحاق کے حق میں رائے دی تو اس سے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے مزید علاقے مل جائیں گے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین میں فوج آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہی ہم نے کہا تھا کہ ان علاقوں کے عوام کی قسمت کا فیصلہ انہی کو کرنا چاہیے۔

ریفرنڈم کے فیصلے کی امریکا اور فرانس کے صدور، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سمیت دیگر نے سخت مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button