تازہ ترینتحریکخبریں

کہیں اقرار نہیں کیا کہ توہین عدالت کی ، حامد خان ایڈووکیٹ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے، اختلافات ہوتے ہیں، مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کرسکتا، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق میرا پارٹی میں اختلاف رہا ہے۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی، عمران خان نے جو معذرت کی ہے اُسے غیر مشروط معافی نہیں کہتے ۔ عمران خان کی پوزیشن یہ تھی کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی ہے، ہم نے کہا ہے کہ اگر عدالت کو یہ تاثر ملا ہے تو ہم اس کی معذرت کرتے ہیں، حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین عدالت کا اقرار کرنا ہے، کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ توہین عدالت کی ہے، دونوں جواب میں کہا کہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ توہین عدالت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button