تازہ ترینخبریںدنیا

سکارف پہننے سے انکار : ایرانی صدر نے انٹرویو منسوخ کر دیا

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سکارف نہ پہننے پر امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے چند منٹ پہلے سکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔

کرسٹیان امان پور کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق سکارف لیتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا، انٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کیے جانے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button