تازہ ترینخبریںپاکستان

نیب کا نئے قانون پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ادارے سے متعلق نئے قانون پر مکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔

نیب اعلامیے کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔ نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کے لیے واپس بھجوائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button