تازہ ترینتحریکخبریں

عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے، عمران خان

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ملکی مفاد اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے۔

عمران خان لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ پنجاب پہنچے، جہاں ان کا استقبال سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی صدر یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز شاہ  کے ساتھ ساتھ  مختلف اضلاع کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورتحال پر بریف کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں فعالیت اور سیاسی چیلینجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی قیادت اور پارٹی ہر سیاسی چیلنج کیلئے تیار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button