تازہ ترینخبریںسیلاب

انجلینا جولی کی سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آمد

 ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر  انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں۔

انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔

وہ سب سے پہلےصوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

انجیلناجولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کومزید بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button