تازہ ترینخبریںپاکستان

آئندہ 10 دن میں مون سون سیزن پاکستان سے نکل جائے گا

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ آئندہ 10 دن میں مون سون سیزن پاکستان سے واپسی کا سفر شروع کردے گا۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں مون سون کا آخری سسٹم تشکیل پاگیا، کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم کے زیر اثر بارش کا امکان نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کا رخ وسطی بھارت کی جانب رہے گا، مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہونے سے اس سسٹم کے اثرات پاکستان پر کم رہیں گے۔ سسٹم کے زیر اثر بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش ہوسکتی ہے۔

جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ  24 یا 25 ستمبر کو اینٹی سائیکلون سرکولیشن راجھستان پر بنے گی۔ 25 اور 26 ستمبر کو مون سون سسٹم وسطی بھارت اور دلی کے قریب آکر ختم ہوگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اینٹی سائیکلون سرکولیشن سے مون سون ہوائیں پاکستان سے واپسی کا سفر شروع کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button