تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ضمانتوں پر لندن مفرور پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمانتوں پر مفرور 3 رشتے دار 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہو گئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے، 70 غیر آئینی وزراء کے خلاف ہائی کورٹ جا رہا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button