تازہ ترینتحریکخبریں

انقلاب دستک دے رہا ہے، الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے ، عمران

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پُرامن انتخابات کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی کابینہ کی ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پرویز الہٰی عملی سیاستدان ہیں، ہمیں بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مؤقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button