تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی میں نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف

کراچی میں شہریوں سے پیسے ہتھیانے کے حوالے سے نئے نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

انچارج کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گروہ فون پر کسی قریبی رشتہ دار کی پولیس کے ہاتھوں اٹھانے کی اطلاع دیتا ہے اور پھر رہائی کے عوض بھاری رقم طلب کی جاتی ہے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی رونے کے انداز میں مدد بھی طلب کرتا ہے۔ ایسی صورتحال میں شہری جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور متعلقہ رشتہ دار کو فون کر کے تصدیق کریں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شہری بھی احتیاط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button