تازہ ترینخبریںپاکستان

مافیا 3 دن سے حکومت کو پیٹرول کی قیمت کم نہیں کرنے دے رہا : شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن کے کیسز کو سپریم کورٹ ان شاء اللّٰہ بحال کرے گی۔ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، مفاہمت یا مزاحمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکتے، 21 وزراء بے محکمہ ہیں، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہیں جاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button