تازہ ترینخبریںسیاسیات

تعیناتی کا اصل مسئلہPPP اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اصل مسئلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پیش گوئیوں سے بھرپور سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے

شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے، عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا ہے، بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پسِ پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

شیخ رشید نے ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلےنہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button