تازہ ترینخبریںدنیا

روس ، یوکرین پر چین کی متوازن پوزیشن کو اہمیت دیتا ہے ، صدر ولادیمر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ‘ون چائنا’ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں امریکی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ یوکرین پر چین کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہیں ۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ‘ہم یوکرین کے بحران پر اپنے چینی دوستوں کے متوازن مؤقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، ہم اس حوالے سے آپ کے سوالات اور خدشات کو سمجھتے ہیں اور آج کی ملاقات میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں گے’۔

روسی صدر نے اہم معاملات میں بیجنگ کے مؤقف کی تائید کی۔ پیوٹن نے چین کے اس اصرار کا حوالہ دیا جس کے تحت بیجنگ کی جانب سے دیگر ممالک پر تائیوان کو شناخت نہ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم ون چائنا کے اصول کی ٹھوس انداز سے حمایت کرتے ہیں۔روس امریکا اور آبنائے تائیوان میں اس کے سیٹلائیٹس کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button