تازہ ترینخبریںپاکستان سے

خواجہ آصف نے عوام کو پیٹرول کی بچت کا نسخہ بتا دیا

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کریں اور پیٹرول کی بچت کے لیے پیدل چلیں یا  سائیکل پر سفر کریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہوم ورک مکمل ہے، پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہ ابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں، حالات ٹھیک ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے، میاں نوازشریف کی وطن میں موجودگی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا اور نہ ہی اس پر کام شروع ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا تو سب سے پہلے ادارے سے مشاورت ہوگی اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کریں گے  پھر آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button