تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ہم اسی مہینے تیار ہو رہے ہیں،عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے، عمران خان کا حکومت کو پیغام

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو پیغام میں کہا ہے کہ ہم اسی مہینے تیار ہو رہے ہیں،عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی

عمران خان نے کہا کہ آج میری پہلی بار جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوا، جے آئی ٹی کو سوالوں کے جواب دے دیئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ پوری دنیا کے سامنے ایک مذاق بن گیا ہے دنیا کو پتاچل گیا کہ عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمےمیں ڈال دیا۔

انھوں نے کہا کہ 26 سال سے سیاست میں ہوں، ہرچیزقانون اورآئین کے دائرے میں کی ہے، دنیا کو پتا چل گیا کہ عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمےمیں ڈال دیا ہے

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو جتنا دیوارسے لگائیں گے اتنا ہی ہم تیارہورہےہیں، ہم اسی مہینے تیار ہو رہے ہیں،عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے میں چپ بیٹھا تھا کہ معاشی حالات برے تھے پھرسیلاب آگیا، ہم نےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کیے تو چینلز بند کروا دیے، ہم نے صرف 5گھنٹوں میں10ارب روپے جمع کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے حکومت کو خبردار کیا کہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہونےوالی ہیں، جب کال دوں گا تو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے، سب کو پتہ ہے چوری کر کر کے پیسہ اکھٹا کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹرسیف اللہ نیازی کےگھرپرکل ایف آئی اےنےچھاپہ مارا، ہمیں پولیٹیکل فنڈنگ کرنےوالوں کو ڈرایادھمکایاجارہاہے، کوشش ہورہی ہے کہ ہم پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی لگادی جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پبلک میں جاتے ہیں تو لوگ پہلے ہی گالیاں نکال رہےہیں ،ہم پر چور مسلط کیے گئے یہ کبھی برداشت نہیں کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف ایک بات ہوسکتی ہےصاف ،شفاف الیکشن جتنا جلدی ہوسکیں۔

معاشی صورتحال پر انھوں نے کہا آئی ایم ایف ،ورلڈبینک رپورٹ ہے پاکستان سری لنکاکی طرف جا رہاہے، آئی ایم ایف ،ورلڈبینک کہہ رہاہےان سےمعیشت نہیں سنبھل رہی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کا ایک ہی حل ہے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button