تازہ ترینتحریکخبریں

دہشتگردی کا مقدمہ: عمران خانJIT کے سامنے پیش

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

عمران خان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ہدایت پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔جے آئی ٹی نے مقدمے کی تفتیش کے لیے عمران خان کو طلب کر رکھا تھا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button